سفیرِ پاکستان بلال اکبر کی گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلمان سے ملاقات
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر بلال اکبر نے تبوک ریجن کے گورنر شہزادہ فہد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر گفتگو کی گئی ہے.
تبوک پہنچنے پر گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلمان نے پاکستانی سفیر اور انکے وفد کا استقبال کیا ملاقات میں شہزادہ فہد بن سلطان نے کہا کہ ’سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات بڑے گہرے ہیں اور مختلف شعبوں میں دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون کی پالیسی پر گامزن ہیں‘۔ گورنر تبوک اور سفیر پاکستان نے باہمی دلچسپی کے امور پر برادرانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا۔ سفیر پاکستان نے خیرمقدم اور فیاضانہ میزبانی پر گورنر تبوک کا شکریہ ادا کیا انہوں نے مختلف شعبوں میں تبوک میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی ستائش بھی کی۔
اس موقع پر سفیرِ پاکستان بلال اکبر نے گورنر تبوک کو یادگاری تحفہ پیش کیا۔