چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا اہم مسلم ملک کا دورہ ، جنرل سے اہم امور پر گفتگو

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا اہم مسلم ملک کا دورہ ، جنرل سے اہم امور ...
چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا اہم مسلم ملک کا دورہ ، جنرل سے اہم امور پر گفتگو

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مصر کا دورہ کیا اور مصر کے صدر جنرل عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مصری صدر جنرل عبدالفتح السیسی سے ملاقات میں فوجی تعاون ، سکیورٹی ، انسداد دہشتگردی علاقائی صورتحال پر گفتگو کی ۔

مصر کے صدر اور جنرل عبدالفتح السیسی نے پاکستان کی مسلح افواج کیلئے نیک جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ مصر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ،  پاکستان مصر سے فوجی تعاون کومزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔

 مصری کے صدر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔

مزید :

قومی -