پنجاب کے بجٹ میں کتنی رقم اضافی رکھی گئی، وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی 

پنجاب کے بجٹ میں کتنی رقم اضافی رکھی گئی، وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی 
پنجاب کے بجٹ میں کتنی رقم اضافی رکھی گئی، وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت  دو ہزار 653 ارب روپے کا بجٹ مالی سال 22-2021 کیلئے پیش کر چکی ہے ، وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا کہ اس مرتبہ پنجاب کے بجٹ میں 4 گنا زیادہ رقوم مختص کی گئیں ۔

پوسٹ بجٹ کانفرنس میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں اتنی خوشخبریاں ہیں کہ گھنٹوں بات کر سکتاہوں ۔ تمام اشاریے مثبت ہیں ، ٹیکس وصولی کے ہدف سے بھی اوپر چلے گئے ہیں ، پی آر اے کی مئی تک کی کارکردگی شاندار رہی ، پورے پنجاب میں پبلک ورکس کے پروگرام کا جال بچھا دیا ہے ، پبلک ورکس کیلئے 360 ارب روپے رکھے گئے ہیں ، معیشت کا پہیہ چلانے میں پبلک ورکس پروگرام کا بڑا کردار ہوگا ۔ دیگر صوبوں کے مقابلے میں 25 سے زائد سروسز کو رعایت دی گئی ، مزید 10 سروسز کا ٹیکس 16 سے 5 فیصد تک لے کر آئے ہیں ۔

ہاشم جواں بخت نے کہا کہ اگلے سال کے پہلے 6 ماہ میں ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس مل جائے گی ، ساڑھے 8 ہزار سے زائد سکولز کو ایلیمنٹری کا درجہ دیں گے ، مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے تو زراعت پر فوکس کرنا ہوگا، تیل ، دالوں کے علاوہ گندم ، چینی بھی درآمد کرنا پڑ جاتی ہے۔

اپوزیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالی اپوزیشن کو توفیق دے کہ وہ بجٹ کو پڑھے  اور  تعمیری تنقید کرے ، بجٹ میں ہماری ترجیحات صحت، تعلیم ، پبلک ورکس پروگرام ہیں ۔

مزید :

بجٹ -بزنس -علاقائی -پنجاب -