متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن ’ ایمریٹس ‘ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ گیا ، تفصیل سامنے آ گئی

متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن ’ ایمریٹس ‘ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ گیا ، ...
متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن ’ ایمریٹس ‘ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ گیا ، تفصیل سامنے آ گئی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر کے ممالک نے فضائی سفر سمیت کئی پابندیاں عائد کر دی تھیں جس کے باعث ایئر لائن کمپنیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ گیاہے جن میں سب سے بڑا نام ” ایمریٹس “ کا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ کی ایئر لائن ایمریٹس نے اپنے ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کورونا وائرس کے باعث 5.5 بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ ا ہے اور ان کی کمائی میں 66 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔

تیس سالوں میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایمریٹس ایئر لائنز نے منافع نہ کمایا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کس طرح ایوی ایشن انڈسٹری کو ڈرامائی انداز میں نقصانات اٹھانے پڑے ہیں ۔دبئی کی ایئر لائن کا کہناتھا کہ ان کی آمدنی میں 8.4 بلین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ آپریٹنگ اخراجات میں 46 فیصد کمی آئی ہے ۔

ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران انہیں مسافروں اور کارگو کی صلاحیت میں 58 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ گزشتہ سال ایمریٹس نے 288 ملین ڈالر کا منافع کمایا تھا ۔ایئر لائن نے پچھلے سالے 6.6 ملین مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کی جو کہ اس سے گزشتہ سال سے 90 فیصد کم ہے ۔ایمریٹس گروپ جو کہ ایئر پورٹس پر دناٹا ٹریولز اور گراونڈ سروسز بھی فراہم کرتاہے انہیں 6بلین ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ایئر لائن کو اپنے تمام مسافر طیارے تقریبا آٹھ ہفتوں کیلئے گرونڈ کرنے پڑے تھے ۔

مزید :

بزنس -