سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان نے اپنی ایسی تصویر شیئر کر دی کہ دیکھ کر مداحوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا 

سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان نے اپنی ایسی تصویر شیئر کر دی کہ دیکھ کر مداحوں ...
سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان نے اپنی ایسی تصویر شیئر کر دی کہ دیکھ کر مداحوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور ان کی سابق اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کا شمار انڈسٹری کی مشہور اداکاراﺅں میں ہوتا ہے ، اداکارہ سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر تواتر سے جاری کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے کام اور روز مرہ کی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی پرانی ایک ایسی تصویر شیئر کر دی ہے کہ دیکھ کر ان کے مداحوں کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سارہ علی خان نے اپنی انسٹا گرام سٹوری پر اپنی کافی پرانی تصویر شیئر کی جس میں وہ کارڈز کھیل رہی ہیں اور ساتھ لکھا کہ مجھے کارڈ کھیلنا بہت پسند ہے اور آج بھی کھیلتی ہوں ، اس تصویر میں دلچسپ امر یہ ہے کہ آج کی خوبصورت اداکارہ کچھ سال پہلی بہت ’ بھاری بھرکم ‘ وجود کی مالک تھیں لیکن انہوں نے بالی ووڈ میں اینٹری مارنے کیلئے کمال حد تک اپنا وزن کم کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ۔


سارہ علی خان کی نئی فلم اداکار اکشے کمار اور دھنش کے ساتھ آ رہی ہے جس میں وہ ڈبل رول نبھا رہی ہیں جبکہ فلم کا نام ’ اترنگی ‘ ہے ۔

اس کے علاوہ سارا علی خان نے انسٹاگرام پر ایک اور تصویر شیئر کی تھی ، جس میں امرتا سنگھ سارا کے سر کی مالش کرتی نظر آرہی ہیں اور سارا مسکرارہی ہیں۔

مزید :

تفریح -