گونگے لڑکے کی محبت میں گونگی لڑکی نے تشدد کر کے ماں کو قتل کر دیا

گونگے لڑکے کی محبت میں گونگی لڑکی نے تشدد کر کے ماں کو قتل کر دیا
گونگے لڑکے کی محبت میں گونگی لڑکی نے تشدد کر کے ماں کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) گونگے لڑکے کی محبت میں گونگی لڑکی نے اپنی ماں کو تشدد کر کے قتل کردیا، ایڈیشن سیشن جج نے کیس کے گواہوں کو طب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انعام الحق کی گونگی بیٹی فجر انعام محمد اعظم نامی گونگے لڑکے سے پیار کرتی تھی مگر اس کی والدہ اس رشتے پر راضی نہ تھی ، لہذا جب لڑکی کے بھائی سیاحت کیلئے گھر سے دور اور والد اپنی دوکان پر تھا تو لڑکی نے محمد اعظم کے اکسانے پر مبینہ طور پر نماز کی حالت میں موجود اپنی والدہ کے سر پر پہلے ڈنڈے سے وار کیا اور پھر گلا دبا کر قتل کر دیا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق عدالت نے کیس کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 23 جون تک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے گونگی لڑکی اور اس کے آشنا گونگے لڑکے محمد اعظم پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -