اداکا ر فیروز خان نے سنت رسولؐ کے مطابق ایک سے زائد شادیوں کا مشورہ دے دیا

اداکا ر فیروز خان نے سنت رسولؐ کے مطابق ایک سے زائد شادیوں کا مشورہ دے دیا
اداکا ر فیروز خان نے سنت رسولؐ کے مطابق ایک سے زائد شادیوں کا مشورہ دے دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ ہمیں سنت رسولؐ پر عمل کرتے ہوئے ایک سے زائد شادیاں کرنی چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار فیروز خان نے اپنی بہن اداکارہ حمائمہ ملک کے ساتھ اداکار احسن خان کے شو ”ٹائم آوٹ ود احسن خان“ میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان احسن خان نے سوال کیا کہ آپ ابھی بچے تھے اور آپ نے شادی کرلی؟

اداکار فیروز خان نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں بالکل نہیں بلکہ مجھے اور جلدی شادی کرنی چاہئے تھی،مجھے لگتا ہے شادی سے انسان بہت کچھ سیکھتا ہے اور ایک نہیں بلکہ جس طرح ہمارے نبی نے زیادہ شادیاں کی ہیں ہمیں بھی زیادہ کرنی چاہئیں۔

پروگرام کے دوران فیروز خان کی جانب سے دیئے جانے والے جواب کامختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ فیروز خان نے 2018 میں سیدہ علیزے کے ساتھ شادی کی تھی تاہم گزشتہ برس ان کے اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

مزید :

تفریح -