پاکستان کے بڑے سیاسی اداکار کون؟ اداکارہ حمائمہ ملک نے بتادیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں سیاست کے میدان میں وفاقی وزیر شیخ رشیداحمد اور شفقت محمود سب سے بڑے اداکار ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق اداکار حمائمہ ملک اپنی بہن دعا ملک کے ساتھ اے آر وائے کے معروف اینکر پرسن وسیم بادامی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے دلچسپ جوابات دیئے ۔
پروگرام کے دوران میزبان میزبان وسیم بادامی نے دونوں بہنوں سے پوچھا کہ وہ کون سا سیاستدان ہے جو سب سے بڑا اداکار لگتا ہے؟ جس پر اداکارہ حمائمہ کا کہنا تھا کہ مجھے شیخ رشید اور وزیر تعلیم شفقت محمود سب سے بڑے اداکار لگتے ہیں جبکہ ان کی بہن دعا ملک نے مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا نام لیا۔
پروگرام کے دوران حمائمہ کی جانب سے خو د کو شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بھی قرار دیا گیا۔