کورونا ویکسین لاہور سمیت پنجاب میں ختم، عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

کورونا ویکسین لاہور سمیت پنجاب میں ختم، عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
کورونا ویکسین لاہور سمیت پنجاب میں ختم، عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

  

لاہور ( ڈیل پاکستان آن لائں) کورونا ویکسین لاہور سمیت پنجاب بھر سے گزشتہ روز سے ختم ہے جس کے باعث عوام کورونا کے خلاف مذاحمتی ویکسین لگوانے سے محروم ہیں جبکہ ویکسین کی قلت سے عوام میں تشویش کی لہر بھی دوڑ گئی ۔

لاہور کے ایکسپو سینٹر کے باہر شہری ویکسی نیشن کیلئے موجود تھے مگر ویکسین کی قلت کی وجہ سے گارڈز انہیں واپس بھیجتے رہے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شہریوں سے یہ کہا جا رہا ہے کہ نادرا ڈیٹا اپ ڈیٹ ہونے کی وجہ سے سسٹم بند ہے لہٰذا دو روز بعد ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگائی جائے گی ۔

جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دیگر شہروں میں بھی ویکسین کا عمل تین روز کا سٹاک رہ گیا ہے  ، مزید ویکسی نیشن کی طلب کی درخواست بھیجی ہے ۔

بہاولپور اور فیصل آباد میں ویکسین نہیں لگائی جا رہی ، گوجرانوالہ کے 6 ڈویژن میں اسٹاک میں کمی آگئی ، ملتان میں بھی ویکسین کا مزید نہیں اور پہلے سے موجود ویکسین لگائی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ویکسی نیشن سینٹرز پر پہلی ڈوز لگانے کا عمل رک گیا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -کورونا وائرس -