فیصل قریشی کا ترک ڈرامہ سیریل ” ارطغرل غازی“ نہ دیکھنے کادعویٰ، وجہ بھی بیان کردی

فیصل قریشی کا ترک ڈرامہ سیریل ” ارطغرل غازی“ نہ دیکھنے کادعویٰ، وجہ بھی ...
فیصل قریشی کا ترک ڈرامہ سیریل ” ارطغرل غازی“ نہ دیکھنے کادعویٰ، وجہ بھی بیان کردی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے ترک ڈرامہ سیریل’ ’ارطغرل غازی“ نہیں دیکھا کیوں کہ مجھے دوسری زبان میں ڈبنگ کئے گئے ڈرامے یا فلمیں دیکھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق اداکارفیصل قریشی نے اداکار اعجاز اسلم کے ساتھ نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے ۔

معروف تر ک ڈرامہ سیریل ” ارطغرل غازی“ کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر فیصل قریشی نے دعویٰ کیا کہ میں تو یہ ڈارمہ دیکھا ہی نہیں کیوں کہ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے اس طرح کے کوئی بھی ڈرامے یا فلمیں پسند نہیں آتی جن کی دوسری زبان میں ڈبنگ کی گئی ہو یا پھر ڈرامے یا فلم کے ساتھ سب ٹائٹل چل رہے ہوتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میرے لیے اس طرح کے پروگرامز دیکھنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

دوسری جانب  اداکار اعجاز اسلم ڈرامہ سیریل کو اچھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ اس وقت دیکھا تھا جب اس کے بارے میں پاکستان میں دور دور تک کسی کو پتہ ہی نہیں تھا۔

مزید :

تفریح -