اگر اپوزیشن اسمبلی میں وزیرا عظم کی موجودگی میں ہلڑ بازی کرے گی تو ہم ۔۔۔ شاہ محمود قریشی کا بڑا علان

 اگر اپوزیشن اسمبلی میں وزیرا عظم کی موجودگی میں ہلڑ بازی کرے گی تو ہم ۔۔۔ ...
 اگر اپوزیشن اسمبلی میں وزیرا عظم کی موجودگی میں ہلڑ بازی کرے گی تو ہم ۔۔۔ شاہ محمود قریشی کا بڑا علان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اگراپوزیشن وزیر اعظم عمرا ن خان کی موجودگی میں ہلڑ بازی کرے گی تو ہم بھی اپوزیشن لیڈر کی موجودگی میں ایسا ہی کریں گے۔ وزیرخارجہ نے اپوزیشن کو احترام کرنے کامشورہ بھی دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں گرما گرمی کے بعدسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی حکومتی اور اپوزیشن رہنماوں سے ملاقات ہوئی جس میں سپیکر نے اپوزیشن رہنماوں سے وزیراعظم کی تقریر کے دوران ماحول کو بہتر رکھنے کی درخواست کی اور مجوزہ قواعد وضوابط بھی بتائے جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے اس سلسلے میں قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگا۔

ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے مشورہ دیا کہ کوئی رکن اپنی نشست سے اٹھ کر احتجاج نہ کرے، ایوان میں پلے کارڈ نہ لہرائے جائیں اور شور شرابے سے گریز کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری اور وزیر خارجہ شاہ محمود میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

 بعد ازاںجیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بھی ایوان میں آنا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن کے رویے کے باعث وہ نہیں آتے، وہ کہتے ہیں کہ ایوان میں آکر کیا کروں اپوزیشن ایوان میں بات ہی نہیں کرنے دیتی۔بجٹ پر اپوزیشن احتجاج اور تنقید ضرور کرے لیکن اپنی حدود و قیود کا بھی خیال رکھے۔ 

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -