الہ دین پارک پر شاپنگ مال کو گرانے کیلئے گرینڈ آپریشن  جاری 

الہ دین پارک پر شاپنگ مال کو گرانے کیلئے گرینڈ آپریشن  جاری 
الہ دین پارک پر شاپنگ مال کو گرانے کیلئے گرینڈ آپریشن  جاری 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) راشد منہاس روڈ الہٰ دین پارک پر شاپنگ مال کو گرانے کا آپریشن جاری ہے ،  شاپنگ پلاز اکے مرکزی بل بورڈ کو ہیوی مشینری کی مدد سے گرا دیا گیا۔شاپنگ پلازا کے مرکزی داخلی راستے کی دیور بھی گرانے کا کام جاری ہے ۔

اس سے قبل شاپنگ مال کو گرانے کیلئے انتظامیہ کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا جس پر مزید نفری کو آنسو گیس کے ساتھ طلب کیا گیا جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔

سپریم کورٹ نے پویلین اینڈ کلب اور شاپنگ ایریا غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کرنے کا حکم دیا تھا ، سپریم کورٹ نے الہٰ دین پارک کو فوری اصل شکل میں بحال کرنے کا حکم دیا ،عدالت نے حکم دیا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور کمشنر کراچی دو روز میں کارروائی مکمل کریں ، الہٰ دین پارک پر پویلین اینڈ کلب بنایا گیا جس پر بھاری فیس لی جاتی ہے ۔ 

سپریم کورٹ نے پویلین اینڈ کلب ،شاپنگ سینٹر گرانے اور تمام کمرشل سرگرمیاں ختم کرے کا حکم دیا۔   عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے انتظامیہ کو پولیس اور رینجرز کی مدد لینے کی ہدایت کی ۔ عدالت نے 16 جون کو تصاویر کے ساتھ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

عدالت نے حکم دیا کہ راشد منہاس روڈ پر کرکٹ گراؤنڈ سے متصل رفاہی پلاٹ خالی کرایا جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -