بجٹ اجلاس ، سپیکر اسمبلی اسد قیصر کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

بجٹ اجلاس ، سپیکر اسمبلی اسد قیصر کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کی ملاقات کی ...
بجٹ اجلاس ، سپیکر اسمبلی اسد قیصر کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اپوزیشن جماعتوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، سپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن جماعتوں سے تعاون کی درخواست کی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم کی موجودگی میں ہلڑ بازی ہوگی تو ہم بھی اپوزیشن لیڈر کی موجودگی میں کریں گے۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود نے کہا کہ آپ احترام کریں تو ہم بھی کریں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم پر پارٹی سربراہان کا احترام لازم ہے۔شاہدہ اختر علی نے کہا کہ پارٹی سربراہان کا احترام اپنی جگہ ہر ممبر کا احترام بھی لازم ہے۔سپیکر اسد قیصر نے مشورہ دیا کہ تمام اراکین اپنی پارٹی قیادت سے مشاورت کرلیں، شور شرابے سے گریز کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے پارٹی قیادت سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔سپیکر اسمبلی نے کہا کہ کوئی رکن اپنی نشست سے اٹھ کر احتجاج نہیں کرے گا، ایوان میں آئندہ پلے کارڈز نہیں لہرائے جائیں گے۔

مزید :

قومی -