لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایس ایچ او کو دکان سے مفت برگر حاصل کرنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی ، نوکری داﺅ پر لگ گئی 

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایس ایچ او کو دکان سے مفت برگر حاصل کرنے کی کوشش ...
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایس ایچ او کو دکان سے مفت برگر حاصل کرنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی ، نوکری داﺅ پر لگ گئی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں مفت برگر دینے سے انکار پر ریسٹورنٹ کے ملازمین کو ہراساں اور غیر قانونی طور پر گرفتار کرنے کے الزام میں ایس ایچ او سمیت9اہلکاروں کو معطل کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق واقعے سے کچھ دن قبل کچھ پولیس افسران نے ڈی ایچ اے فیز 6 میں واقع کھانے پینے کے ایک ریسٹورنٹ کا دورہ کیا اور مفت برگر حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم انکار کرنے پر پولیس اہلکاروں نے جمعہ کی رات ہی ریسٹورنٹ کے پورے عملے کو اس بنیاد پر گرفتار کر لیا کہ آوٹ لیٹ بے بنیاد اور ناجائز قائم کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -