زارا نور کے شوہر شادی کے دن ان سے کیوں ناراض ہوئے ؟ اداکارہ نے ایسا واقعہ بتا دیا کہ آپ بھی مسکراد یں گے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ ان کی شادی کا لہنگا اتنا بڑا تھا کہ شادی کے روز ہی اسد کی ناراضگی کی وجہ بن گیا۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں زارا نور اور ان کے شوہر اداکار اسد نے شرکت کی ۔اس دوران زارا نور نے کہا کہ شادی پر میرا لہنگا اتنا بڑا تھا کہ وہ اسد کے پیروں میں آرہا تھا اور اسد نے مجھ سے منہ بنالیاتھا۔زارا کے اس انکشاف کی اسد نے بھی تصدیق کی اور کہا کہ لہنگا بار بار میرے پیروں میں آرہا تھا اور جب جب ہم چلتے وہ پیروں میں آجاتا اس وجہ سے ٹینشن ہورہی تھی۔