گوشت کا پہاڑ بنی خاتون نے برگر اور پیزا ترک کرکے وزن میں اتنی کمی کرلی کہ سن کر یقین کرنا مشکل 

گوشت کا پہاڑ بنی خاتون نے برگر اور پیزا ترک کرکے وزن میں اتنی کمی کرلی کہ سن ...
گوشت کا پہاڑ بنی خاتون نے برگر اور پیزا ترک کرکے وزن میں اتنی کمی کرلی کہ سن کر یقین کرنا مشکل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون فاسٹ فوڈز کی اس قدر شوقین تھی کہ ماہانہ400پاﺅنڈ ز(تقریباً 88ہزار روپے) کے برگر اور پیزے وغیرہ کھا جایا کرتی تھی۔ اس کی اسی عادت کے باعث اس کا وزن بڑھتے بڑھتے 140کلوگرام تک جا پہنچا اور وہ گوشت کا پہاڑ بن کر رہ گئی۔ بالآخر اس نے اپنے وزن میں کمی کا تہیہ کیا اور محض برگر اور پیزے جیسی غیرصحت مندانہ خوراک ترک کرکے وزن میں اتنی کمی کر ڈالی کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ 
ڈیلی سٹار کے مطابق اس 37سالہ ڈونا گریفتھس نامی خاتون نے اپنی خوراک سے غیرصحت مندانہ چیزیں نکال دیں جس سے اس کے وزن میں 6ماہ کے اندر 76کلوگرام کی کمی واقع ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق ڈونا گریفتھس کا سائز جو 26ہو چکا تھا، وزن کم کرنے پر 8ہو گیا اور وہ سلم سمارٹ ہو گئی۔ 
ڈونا نے بتایا ہے کہ ”مجھے کھانا آرڈر کرنا اچھا لگتا تھا، یہی وجہ تھی کہ میں ریگولر کے ایف سی، کباب، برگر اور پیزا وغیرہ آرڈر کرتی تھی اور ماہانہ 400پاﺅنڈ اس پر خرچ کرتی تھی۔ جب میں نے وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا تو میں نے ان کی بجائے صحت مندانہ مزیدار گھرکے بنے کھانے آرڈر کرنے شروع کر دیئے۔ اس کے علاوہ میں نے انٹرنیٹ پر صحت مندانہ کھانوں کے متعلق تحقیق شروع کر دی اور گھر میں بھی کئی کم چکنائی والی صحت مندانہ کھانوں کی تراکیب آزمائیں اور اب میں گھر میں بھی صحت مندانہ کھانے بنا رہی ہوں۔اپنی خوراک میں اس تبدیلی کے ساتھ میں نے ورزش کو بھی اپنا معمول بنایا۔ اب لوگ مجھ سے اتنی تیزی سے وزن کم کرنے کے طریقے پوچھتے ہیں۔“

مزید :

تعلیم و صحت -