ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلن مسک نے اپنا آخری گھر بھی بیچنے کا فیصلہ کرلیا 

ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلن مسک نے اپنا آخری گھر بھی بیچنے کا فیصلہ ...
ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلن مسک نے اپنا آخری گھر بھی بیچنے کا فیصلہ کرلیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلن مسک مریخ پر انسانی آبادی کے خواب آنکھوں میں سجائے آگے بڑھ رہے ہیں اور اب انہوں نے اس خواب کو تعبیر سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا آخری گھر بھی بیچنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔
 ڈیلی سٹار کے مطابق ایلن مسک نے مئی 2020ءمیں اعلان کیا تھا کہ وہ مریخ پر انسانی کالونی تعمیرکرنے کے لیے زمین پر موجود اپنے تمام اثاثے فروخت کر دیں گے اور اب ان کے پاس یہی ایک آخری گھر بچا ہے جسے انہوںنے فروخت کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
ایلن مسک کا یہ گھر سین فرانسسکو بے ایریا میں واقع ہے جو مختلف تقریبات کے لیے کرائے پر دیا جا چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایلن مسک کا کہنا ہے کہ 2050ءتک وہ مریخ پر ایک شہر آباد کر لیں گے اور انسانوں کو وہاں منتقل کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ”مریخ پر شہر بسانا ایک بہت مہنگا منصوبہ ہوگا جس کے لیے مجھے بہت سے وسائل درکار ہوں گے۔ میں اس شہر کی تعمیر میں جتنا زیادہ ممکن ہو سکے، حصہ ڈالنا چاہتا ہوں۔میری خواہش ہے کہ مریخ پر اس شہر کی تعمیر 2050ءتک مکمل ہو جائے۔“

مزید :

رئیل سٹیٹ -