ایک دن ہمارا انٹرنیٹ نظام بڑی تباہی سے دوچار ہوسکتا ہے کیونکہ ۔۔۔ ماہرخاتون نے تشویشناک پیش گوئی کردی

ایک دن ہمارا انٹرنیٹ نظام بڑی تباہی سے دوچار ہوسکتا ہے کیونکہ ۔۔۔ ماہرخاتون ...
ایک دن ہمارا انٹرنیٹ نظام بڑی تباہی سے دوچار ہوسکتا ہے کیونکہ ۔۔۔ ماہرخاتون نے تشویشناک پیش گوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کی دنیا کے لیے سائبر حملے کوئی نئی بات نہیں تاہم اب ایک ماہر نے اس حوالے سے انتہائی تشویشناک پیش گوئی کر دی ہے۔ 
ڈیلی سٹار کے مطابق آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹیٹیوٹ کی سائنسدان کورین کیتھ سپیتھ کا کہنا ہے کہ کئی ایسے خطرات ایک ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ ان کی وجہ سے ہمارا انٹرنیٹ کسی دن تباہ و برباد ہو سکتا ہے۔ ان خطرات میں سائبر حملے، سرور کریش کرنے کے واقعات اور قدرتی آفات وغیرہ شامل ہیں۔
کورین کیتھ کا کہنا ہے کہ ”یہ تینوں خطرات مل کر ایک ’ڈومینو ایفیکٹ‘ (Domino effect)پیدا کر سکتے ہیں، جو ہائی سپیڈ ویب کو تباہ کر دے گا۔مجھے اور میرے کولیگز کو تحفظات لاحق ہیں کہ اگر ہم نے فوری طور پر انٹرنیٹ کی سکیورٹی اوربڑے بڑے سرورز کے بیک اپس(Back-ups) کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ نہ کیا تو ایک دن ہمارا انٹرنیٹ کا نظام بڑی تباہی سے دوچار ہو سکتا ہے۔“