اپنے ہی کم عمر طالبعلم کیساتھ معاشقہ چلانیوالی استانی پکڑی گئی 

اپنے ہی کم عمر طالبعلم کیساتھ معاشقہ چلانیوالی استانی پکڑی گئی 
اپنے ہی کم عمر طالبعلم کیساتھ معاشقہ چلانیوالی استانی پکڑی گئی 

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں اپنے کم عمر طالب علم کے ساتھ معاشقہ چلانے والی خاتون ٹیچر جیل کی سزا سے بچ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ 44سالہ جینا ویسن نامی ٹیچر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈینٹن کے گوئر ہائی سکول میں کیمسٹری پڑھاتی تھی جہاں اس نے اپنے ایک 17سالہ طالبہ علم کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے۔ جینا نے کلاس روم میں ہی ایک بار طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق بھی قائم کیا۔

طالب علم کے ساتھ تعلقات کا انکشاف ہونے پر جینا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں سے اب اسے سزا سنا دی گئی ہے۔ عدالت نے اسے 10سال پروبیشن پر رکھنے اور 1ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے تاہم وہ جیل کی سزا سے بچ گئی ہے جو 20سال تک ہو سکتی تھی۔ اس سزا کے تحت جینا ویسن کو ہر ماہ کمیونٹی سپرویژن اینڈ کوریکشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنی ہو گی۔ کسی دوسرے قانون کی خلاف ورزی سے بچنا ہو گا، ممنوعہ منشیات سے دور رہنا ہو گا اور اپنا ٹیچنگ لائسنس سرنڈر کرنا ہو گا۔

مزید :

جرم و انصاف -