باپ نے اپنی ہی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتاردیا، شرمناک وجہ بھی سامنے آگئی 

باپ نے اپنی ہی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتاردیا، شرمناک وجہ بھی سامنے آگئی 
باپ نے اپنی ہی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتاردیا، شرمناک وجہ بھی سامنے آگئی 

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شیطان صفت شخص نے اپنی سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور پھر جرم پر پردہ ڈالنے کے لیے اسے قتل ہی کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق 17سالہ برنیڈیٹ واکر نامی اس لڑکی کو آخری بار گزشتہ سال جولائی میں دیکھا گیا تھا، جس کے بعد وہ اچانک لاپتہ ہو گئی۔ اس کا سفاک باپ سکاٹ واکر اور ماں سارا اپنی بیٹی کے فون سے خود کو اور اس کے دوستوں کو میسجز بھیجتے رہے تاکہ پولیس کو شک نہ ہو۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی ماں بھی اس گھناﺅنی واردات میں اپنے 51سالہ شوہر کے ساتھ ملوث تھی۔16جولائی 2020ءکے روز لڑکی نے اپنی والدہ کو بتایا کہ اس کا باپ اسے کئی سال سے جنسی استحصال کا نشانہ بنارہا ہے۔ اس رات سارا نے اس حوالے سے اپنے شوہر کے ساتھ بات کی اور اگلی صبح اپنی بیٹی سے کہا کہ ’مجھے تمہاری بات پر اعتبار نہیں ہے۔‘اس کے بعد میاں بیوی نے لڑکی کو اپنے دادا دادی کے پاس رہنے کے لیے بھیج دیا جہاں سے ملزم اسے 18جولائی کو واپس لے کر آیا۔ اس کے بعد لڑکی کو کسی نے نہیں دیکھا۔ پولیس نے میاں بیوی کو گرفتار کرکے کیمبرج کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا ہے، جہاں ان کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

برطانیہ -