پرتگال سے برطانیہ پہنچنے والے طیارے کے لینڈ کرتے ہی اس میں سوارایک مسافر گرفتار لیکن کیوں؟ وجہ بھی سامنے آگئی 

پرتگال سے برطانیہ پہنچنے والے طیارے کے لینڈ کرتے ہی اس میں سوارایک مسافر ...
پرتگال سے برطانیہ پہنچنے والے طیارے کے لینڈ کرتے ہی اس میں سوارایک مسافر گرفتار لیکن کیوں؟ وجہ بھی سامنے آگئی 

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں دوران پرواز ماسک پہننے سے انکار کرنے اور عملے و ساتھی مسافروں کو گالیاں دینے والے مسافر کو ایئرپورٹ پر اترتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔

میل آن لائن کے مطابق یہ آدمی پرتگال کے شہر فیرو سے برطانوی شہر سٹین سٹیڈ آنے والی ریان ایئر کی ایک پرواز میں سوار تھا۔ دوران سفر جب عملے نے اسے فیس ماسک پہننے کو کہا تو اس نے عملے سے بدتمیزی کی اور عملے کا ساتھ دینے والے مسافروں کو بھی گالیاں دیتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے سٹین سٹیڈ ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے سے قبل ہی سکیورٹی کو الرٹ کر رکھا تھا چنانچہ ایئرپورٹ پر طیارے کے اترتے ہی پولیس اندر آئی اور اس بدتمیز شخص کو گرفتار کرکے لے گئی۔ دیگر مسافروں نے اس کی گرفتاری کی ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ اسے طنزیہ انداز میں ’بائے بائے‘ کہہ رہے ہوتے ہیں اور اس کے جانے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -