تپتی دوپہر میں کار میں ہی اپنے کتوں کو چھوڑجانیوالے میاں بیوی ایک اور شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

تپتی دوپہر میں کار میں ہی اپنے کتوں کو چھوڑجانیوالے میاں بیوی ایک اور شرمناک ...
تپتی دوپہر میں کار میں ہی اپنے کتوں کو چھوڑجانیوالے میاں بیوی ایک اور شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں گزشتہ دنوں شدید گرمی کے عالم میں اپنے دو کتوں کو تپتی دوپہر میں کار میں ہی چھوڑ جانے والے میاں بیوی ایک اور شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

دی سن کے مطابق یہ میاں بیوی گزشتہ روز برطانوی شہر برائٹن میں واقع کیرٹس کیفے اینڈ بار میں گئے اور کھانا کھانے کے بعد وہاں سے ویٹرز کو ملنے والی ’ٹپ‘ کی رقم چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ رپورٹ کے مطابق جب کھانے کے بعد شوہر بل دے رہا تھا تو بیوی نے چپکے سے کاﺅنٹر پر پڑے ایک برتن سے پیسے چوری کر لیے۔ یہ برتن کاﺅنٹر پر ٹپ کی رقم ڈالنے کے لیے رکھا ہوا تھا۔ سی سی ٹی وی کیمرے نے خاتون کی یہ حرکت محفوظ کر لی۔ ہوٹل کی منیجر زوئی کیبل کا کہنا ہے کہ اس جوڑے نے ہوٹل سے کچھ ڈرنکس بھی چوری کیے اور ہوٹل کو مجموعی طور پر لگ بھگ 100پاﺅنڈ کا نقصان پہنچایا۔ ہم ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

واضح رہے کہ اس میاں بیوی نے چند دن قبل شدید گرمی میں اپنے دوکتے گاڑی میں چھوڑ دیئے تھے۔ لوگوں نے کتوں کو گاڑی میں تڑپتے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے آ کر گاڑی کا شیشہ توڑ کر کتوں کو باہر نکالا۔ شدید گرمی اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کتے موت کے قریب پہنچ چکے تھے۔

مزید :

برطانیہ -