کنگنا رناوت بڑی مشکل میں پھنس گئیں

کنگنا رناوت بڑی مشکل میں پھنس گئیں
کنگنا رناوت بڑی مشکل میں پھنس گئیں

  

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی حکام نے اداکارہ کنگنا رناوت کے پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت فلموں سے زیادہ میڈیا ہیڈلائنز  کا حصہ بنتی رہتی ہیں،وہ اپنے لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنتی ہیں۔ اسی عادت کی وجہ سے انکا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی کچھ عرصہ قبل بلاک کردیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے بمبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر کو ان کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہورہی ہے لہذا جب انہوں نے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے درخواست جمع کرائی تو انتظامیہ نے باندرا پولیس اسٹیشن میں متنازع ٹوئٹس کیس میں ایف آئی آر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے تجدید سے انکار کردیا۔ کنگنا رناوت کی جانب سے دائر درخواست پر اگلی سماعت22 جون کو ہوگی۔

مزید :

تفریح -