امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور کا دورہ لاہور

امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور کا دورہ لاہور
امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور کا دورہ لاہور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور لیزلی ویگری نے کہا ہے کہ امریکہ ایک خوشحال، پرامن اور مستحکم پاکستان کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ناظم الامور ویگری نے 13تا15جون کو لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ،سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی ، سول سوسائٹی اور صحافت کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کا پنجاب کا دورہ یہاں کے ثقافتی تنوع، بھرپور تاریخ اور ثقافت کا مطالعہ ان کے لیے باعث فخر ہے۔ناظم الامور ویگری نے مسجد وزیر خان کا دورہ بھی کیا۔ مسجد وزیر خان کی تزئین و آرائش کا کام امریکی سفیر کے فنڈ برائے ثقافتی تحفظ کے تحت کیا گیا ہے۔ اس فنڈ کا مقصد غیر محفوظ ثقافتی ورثہ کوتحفظ فراہم کرنا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -