پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی امید پیدا ہوگئی

پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی امید پیدا ہوگئی
پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی امید پیدا ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے  ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کےلیے  دیئے گئے  27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمد کرلیا ہے، جس کے بعد  پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔گزشتہ اجلاس تک پاکستان نے 24 نکات پر عملدرآمد کیا تھا۔پاکستان کی جانب سے عمل درآمد نکات پر رپورٹ تیار کی جائے گی اور گروپ کی رپورٹ جامع اجلاس میں پیش کی جائے گی جو کہ 21 سے 25 جون تک ہوگا۔ایف اے ٹی ایف  گروپ کے اس اجلاس میں چین ، امریکہ، برطانیہ، فرانس اورانڈیا موجود ہونگے۔

واضح رہے کہ  پاکستان کو 2018 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -