لاہور ٹریفک پولیس نے شاہکام چوک فلائی اورر کےلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا

لاہور ٹریفک پولیس نے شاہکام چوک فلائی اورر کےلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری ...
لاہور ٹریفک پولیس نے شاہکام چوک فلائی اورر کےلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹریفک پولیس نے شاہکام چوک فلائی اورر کےلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا ہے۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق ایس پی صدر آصف صدیق تمام تر ٹریفک انتظامات کی مکمل نگرانی  کریں گے۔سرکل آفیسر کی زیر نگرانی تین شفٹوں میں 121 وارڈنز تعینات ہونگے۔ہیوی ٹریفک مین ملتان روڈ سے سندر روڈ، مل پلی سے اڈہ پلاٹ، قصور جاسکتی ہے۔علاوہ ازیں مین رائیونڈ روڈ سے بھوبتیاں چوک ،خیابان جناح چوک سے قزلباش چوک جانب موٹروے اور ملتان روڈ جاسکتی ہے۔مانگا بائی پاس آنے والی ٹریفک مانگا پل سے ہوتے ہوئے اجتماع پلی، پاجیاں مین رائیونڈ جانب قصور جاسکتی ہے۔بحریہ ٹاﺅن سے نکلنے والی چھوٹی ٹریفک سکھ چین کی طرف سے ملتان روڈ پر جاکر جانب ٹھوکر جاسکتی ہے۔بحریہ ٹاﺅن سے نکلنے والی چھوٹی ٹریفک کینال گارڈنز سے بھی جانب سکھ چین مین ملتان روڈ جاسکتی ہے۔بحریہ ٹاﺅن سے نکلنے والی چھوٹی ٹریفک ڈریم گارڈنز سے ہوتے ہوئے ڈیفنس روڈ جانب بھوبتیاں اور جوبلی ٹاﺅن سے ہوتے ہوئے جانب کینال روڈ جا سکتی ہے۔سکھ چین سے نکلنے والی چھوٹی ٹریفک مین ملتان روڈ والا گیٹ آنے جانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔بحریہ ٹاؤن سے نکلنے والی چھوٹی ٹریفک براستہ ٹرائیکون سوسائٹی جانب ای ایم ای آ/جاسکتی ہے۔چھوٹی ٹریفک اڈہ پلاٹ سے رنگ روڈ کے ساتھ ساتھ بحریہ ٹاﺅن کے اندر آاور جاسکتی ہے۔شہریوں کو راستہ ایف ایم اور راستہ ایپ سے ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا۔

مزید :

قومی -