قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ، تحریک انصاف کی خاتون رکن کی آنکھ زخمی 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ، تحریک انصاف کی خاتون رکن کی آنکھ زخمی 
قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ، تحریک انصاف کی خاتون رکن کی آنکھ زخمی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوران بجٹ کی کتاب لگنے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ملیکہ بخاری کی آنکھ زخمی ہو گئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں وزیر  اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ ملیکہ بخاری خاتون رکن اسمبلی کی آنکھ پر بجٹ بک ماری گئی ہے جس سے انکی آنکھ زخمی ہو گئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ن لیگ اراکین اسمبلی کو خواتین کی عزت اور آبرو کا بھی کوئی احساس نہیں ہے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی شروع ہو ئی۔اپوزیشن اور حکومتی اراکان قومی اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سینیٹ سیکریٹریٹ سے مدد طلب کر لی۔

مزید :

قومی -