افغانستان میں فائرنگ سے 5 پولیوورکرز ہلاک 3 زخمی ہوگئے

افغانستان میں فائرنگ سے 5 پولیوورکرز ہلاک 3 زخمی ہوگئے
افغانستان میں فائرنگ سے 5 پولیوورکرز ہلاک 3 زخمی ہوگئے

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جلال آباد میں مختلف مقامات پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پانچ  پولیو ورکز کو قتل اور تین کو زخمی کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پولیو مہم کا آغاز گزشتہ روز ہوا تھا، تاہم آج دوسرے روز جلال آباد میں تین مقامات پر مسلح افراد نے پولیو ورکز کی ٹیموں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جلال آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مجموعی طور پر  پانچ  پولیو ورکز ہلاک اور تین  زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے مرد اہلکار تھے۔رواں برس مارچ میں جلال آباد میں ہی مسلح افراد نے تین  خاتون پولیو ورکز کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا جس کے بعد پولیو مہم معطل کردی گئی تھی اور اب دوبارہ شروع کی گئی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -