جب بالی ووڈ اداکارہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ویوین رچرڈز کے ساتھ تعلقات کے بعد حاملہ ہوئیں تو معروف ڈائریکٹر ستیش نے انہیں کیا پیشکش کی تھی ؟  اداکارہ نے بتا دیا

جب بالی ووڈ اداکارہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ویوین رچرڈز کے ساتھ تعلقات کے بعد ...
جب بالی ووڈ اداکارہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ویوین رچرڈز کے ساتھ تعلقات کے بعد حاملہ ہوئیں تو معروف ڈائریکٹر ستیش نے انہیں کیا پیشکش کی تھی ؟  اداکارہ نے بتا دیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکارہ نینا گپتا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ویوین رچرڈز کے معاشقے کی داستان کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے لیکن ماضی میں اداکارہ کو اس تعلق کے نتیجے میں کن کن مشکلات کا سامنا تھا ؟ نینا گپتا نے اپنی خود نوشت ’سچ کہوں تو ‘میں زندگی کے چھپے ہوئے پہلو بیان کردئیے ۔

جیو نیوز کے مطابق اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب وہ ویوین رچرڈز سے تعلق کے نتیجے میں حاملہ تھیں تو ان کے دوست اور معروف اداکار، ہدایتکار اور فلمساز ستیش کوشک ان کے گھر آئے اور کہا کہ پریشان مت ہو اگر بچے کی رنگت گہری ہوئی تو کہہ دینا کہ یہ ہم دونوں کا ہے اور ہم شادی بھی کرلیں گے۔خیال رہے کہ نینا گپتا معروف ویسٹ انڈین کرکٹر ویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا گپتا کی بن بیاہی ماں ہیں۔

مزید :

تفریح -