پارلیمنٹ  میں گالم گلوچ کرنے والے اراکین کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی نے بڑا ایکشن لے لیا

پارلیمنٹ  میں گالم گلوچ کرنے والے اراکین کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی نے بڑا ...
پارلیمنٹ  میں گالم گلوچ کرنے والے اراکین کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی نے بڑا ایکشن لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے آج (منگل کو) ہونے والے اجلاس میں گالم گلوچ اور تصادم کرنے والے اراکین کے خلاف انکوائری کروانے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف اور حکومتی ارکان کی جانب سے غیرپارلیمانی رویہ اور نازیبا زبان کا جو اظہار کیا وہ قابل مذمت اور مایوس کن ہے۔آج کے واقع کی مکمل تحقیقات کروائی جائے گی اور غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کو کل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘

مزید :

قومی -