لندن ، پاکستان پروفیشنل فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ، "سر" کا خطاب پانے والے ڈاکٹر شکیل احمد قریشی کو ایوارڈ ینے کا فیصلہ 

لندن ، پاکستان پروفیشنل فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ، "سر" کا خطاب پانے ...
لندن ، پاکستان پروفیشنل فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ،

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) پاکستان پروفیشنل فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں   شعبہ طب کی معروف شخصیت سر ڈاکٹر شکیل احمد قریشی کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان پروفیشنل فورم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا ایک اجلاس لندن میں منعقد ہوا۔سیکرٹری شا ہد ندیم کے مطابق  اجلاس کی صدارت فورم کے چیئرمین ڈاکٹر میاں فرخ حسین نے کی،  اجلاس کی میزبانی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن عتیق احمد نے کی جبکہ کہ نقابت کے فرائض تنظیم کے سیکرٹری شاہد ندیم نے ادا کئے۔میٹنگ میں میں عبداللطیف، محمد شعیب شیخ، ملک تنویر، شاہد ندیم، عتیق احمد، ڈاکٹر جاوید شیخ، ڈاکٹر صائمہ نیاز، شبانہ بہار آغا، نجیب لطیف اور ڈاکٹر فرخ حسین نے شرکت کی۔اجلاس میں آئندہ ہونے والی تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے غوروغوض کیا گیا جبکہ معروف ماہرِ طب سر ڈاکٹر شکیل احمد قریشی اور محمد شعیب شیخ کو ان کی خدمات کے حوالے سے ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر تقریب کے میزبان عتیق احمد کی طرف سے پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا اور حاضرین کی تواضع مزیدار کھانوں سے کی گئی۔

 خیال رہے کہ سر ڈاکٹر شکیل احمد قریشی پاکستان میں پیدا ہوئے جو بعد ازاں   اور اپنے والد کے ساتھ برطانیہ آ گئے تھے۔ طب کے میدان میں ان کی خدمات اور ان کے تحقیقی مقالات نے گرانقدر کردار ادا کیا ہے۔ سالِ رواں کے آغاز میں ملکہ برطانیہ نے انہیں نائٹ ہُڈ سے نوازتے ہوئے "سر" کاخطاب دیا۔

سنہ 2004 میں حکومت پاکستان نے ان کی پاکستان میں پیڈیاٹرک کارڈیالوجی میں کی جانے کوششوں کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔

مزید :

برطانیہ -تارکین پاکستان -