برٹش ایئرویز کی پرواز میں چھت سے پانی ٹپکنے لگا ، جہاز میں افراتفری مچ گئی 

برٹش ایئرویز کی پرواز میں چھت سے پانی ٹپکنے لگا ، جہاز میں افراتفری مچ گئی 
برٹش ایئرویز کی پرواز میں چھت سے پانی ٹپکنے لگا ، جہاز میں افراتفری مچ گئی 

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز برٹش ایئرویز کی برطانیہ سے امریکہ جانے والی ایک پرواز میں اچانک ہوائی جہاز کی چھت سے پانی ٹپکنے لگا جس پر جہاز میں افراتفری مچ گئی اور مسافر شدید خوف میں مبتلا ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق پرواز بی اے 292لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے واشنگٹن ڈی سی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جب پرواز 30ہزار فٹ کی بلندی پر اڑ رہی تھی، اچانک جہاز کی چھت سے پانی ٹپکنے لگا جس پر عملے کی دوڑیں لگ گئیں اور مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ منظرعام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کا عملہ پانی کو روکنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔ اس دوران ایک ایئرہوسٹس خوفزدہ لہجے میں چیخ کر کہتی ہے کہ ”یہ نہیں رک رہا۔“

رپورٹ کے مطابق اس پرواز میں 500کے لگ بھگ مسافر سوار تھے، جو بالآخر بحفاظت واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئی۔ برٹش ایئرویز کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ہوائی جہاز کی واٹر سٹوریج میں مسئلہ آنے سے یہ واقعہ پیش آیا۔

مزید :

برطانیہ -