کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک سے کسان اتحاد وفد کی ملاقات

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک سے کسان اتحاد وفد کی ملاقات
کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک سے کسان اتحاد وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک سے کسان اتحاد وفد نے ملاقات کی اور کسانوں کو بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں ٹیوب ویلز، بجلی کنکشن کے بقایاجات کی ادائیگی بارے لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔کمشنر عامر خٹک نے پانی،بجلی سے متعلق مسائل کے جلد ازالے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے مسائل کا احساس ہے اور اس کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
یوریا ، کھاد ہر جگہ دستیاب ہے۔ اسپیشپل پوائنٹس نوٹیفائی کئے گئے ہیں جبکہ ڈیوٹی افسران کے نمبر و دیگر معلومات پرنٹ، الیکٹرانک، سوشل میڈیا پر تشہیر کئے جاچکے ہیں۔ یوریا، ڈیپ کی اکٹھی خرید بارے کاشتکاروں کو مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ڈیلرز کو واضح ہدایات دی جاچکی ہیں۔ نان ڈکلیئرڈ سٹاک بارے سخت ایکشن لیا جارہا اور جرمانے، گرفتاری اور گودام سربمہر کئے جارہے۔ حکومت کاشتکاروں کو ریلیف دینے بارے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت جعلی کھاد، فرٹیلائزرز کیخلاف کریک ڈاؤن کرے۔
زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس سے کھلواڑ ناقابل برداشت ہے۔ بجلی چوری کا تدارک ہماری اجتماعی  ذمہداری ہے۔ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ وفد میں چوہدری محمد انور، چوہدری اختر علی اور دیگر جبکہ میپکو، پولیس، انتظامی افسران موجود تھے۔