ملک میں عید پر بارش ہو گی یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 

ملک میں عید پر بارش ہو گی یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 
ملک میں عید پر بارش ہو گی یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے مختلف علاقوں میں عید کے دوسرے روز سے آندھی اور بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جون کی رات سے 22 جون کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارشوں کا امکان ہے۔

18 جون کی رات سے 22 جون کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بادلوں کے برسنے کی توقع کی جارہی ہے۔

ادھر 20 سے 22 جون کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی، جھکڑ اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ سندھ میں 21 اور 22 جون کو سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔