اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن )اٹک میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 2وکلا ءکو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکار نے رنجش پر وکیل کے چیمبر میں داخل ہو کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک اسرار احمد اور ایڈووکیٹ ذوالفقار مرزا جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ قاتل کو گرفتار کرکے تھانہ اٹک سٹی منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ مقتول وکلا ءکی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔