گلگت ؛باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری، دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق

Jun 15, 2025 | 01:01 PM

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت میں باراتیوں کی گاڑی میں دریا میں گرنے سے دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گلگت میں چھلت نگر میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گر گئی ،پولیس کے مطابق حادثے میں دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ہو گئے،باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا،پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 3لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

مزیدخبریں