یونین کونسل96 میں منشیات فروشی عام، پانی کی قلت

یونین کونسل96 میں منشیات فروشی عام، پانی کی قلت
یونین کونسل96 میں منشیات فروشی عام، پانی کی قلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(رانا جاوید/ الیکشن سیل)ناقص سیوریج، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، گیس بجلی غائب باگھے شاہ دربار پر منشیات فروشی کا استعمال عام، چوریوں ڈکیتیوں کا بازار گرم، پانی کم آتا ہے، گزشتہ پانچ برسوں میں uc\96 حبیب اللہ روڈ گڑھی شاہو کے لوگوں کی تقدیر نہ بدل سکی۔ یاسر نے بتایا کہ سیوریج بہت ناقص ہے گٹر بند ہوجاتے ہیں کبھی صفائی والے نہیں آئے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں بیماریوں کی بھرمار ہے کبھی کسی نے توجہ نہیں دی، نہ کبھی کسی نے ہمارے مسائل سنے ہیں۔ اخلاق احمد نے بتایا بھاگے شاہ دربار پر منشیات کا دھندا عروج پر ہے پولیس اہلکار ساتھ ملے ہوئے ہیں کبھی کسی نے جرائم پیشہ لوگوں کو پوچھا تک نہیں منشیات کے دھندے کی وجہ سے نشئی گلیوں میں پھرتے ہیں جو کہ مسائل کی بڑی وجہ ہے اکبر علی اور محمد اسلم نے بتایا کہ بجلی اور گیس بالکل نہیں آتی اور بجلی کے ساتھ پانی بھی غائب ہو جاتا ہے اوپر سے بل بہت زیادہ آتے ہیں ہم لوگ بہت سے مسائل میں گھرے ہوئے ہیںلیکن حکومت نے کبھی بھی توجہ نیں دی پانچ برس گزر گئے ہمارے مسائل ویسے کے ویسے ہیں اب جبکہ الیکشن آرہے ہیں تو سارے لیڈر ان سبز باغ دکھا رہے ہیں اور بڑے بڑے تیر مارنے کا کہہ رہے ہیں لیکن جب الیکشن جیت جاتے ہیں تو ہماری بات تک نہیں سنتے ارسلان اور محمد شریف نے بتایا کہ چوریوں ڈکیتیوں کا بازار گرم رہتا ہے۔ ہمارے ہاں سیکیورٹی کا کوئی نظام نہیں گلیوں میں کھڑی گاڑیوں کی بیٹریاںغائب ہونامعمول بن گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئے روز گٹر بند ہوجاتے ہیں پانی گلیوں میں نکل آتا ہے ہم لوگ ایک لائحہ عمل تیار کررہے ہیں جس کے تحت ہم لوگ اکٹھے ہوکر مطالبات کی لسٹ تیار کرکے امیدوار کو پیش کریں گے اور ووٹ اسے دیں گے جو ہمارے مطالبات پورے کرے گا زاہد نے بتایا ہے کہ بڑا مسئلہ ناقص صفائی اور سیوریج ہے اور آئندہ الیکشن میں بڑا مطالبہ سیوریج کی بہتری ہوگا۔