ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے دو مسافر ہلاک
گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسافر بس میں مزاحمت کے دوران ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے دو مسافر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ قومی شاہراہ پر قاضی واہ کے مقام پر پیش آیا جہاں کچھ ڈاکوﺅں نے بس میں گھس کر لوٹ مار شروع کر دی۔ اسی دوران دو مسافروں نے مزاحمت کی تو ڈاکوﺅں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو مسافر جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوﺅں پولیس پرفائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو بھی ہلاک ہو گیا۔