ایک سیلفی جس نے انٹر نیٹ پر تہلکہ مچا دیا

ایک سیلفی جس نے انٹر نیٹ پر تہلکہ مچا دیا
ایک سیلفی جس نے انٹر نیٹ پر تہلکہ مچا دیا

  

کولمبو (نیوز ڈیسک) آج کل نوجوان اپنی زندگی کے اچھے برے لمحات کو سیلفی کی صورت میں سوشل میڈیا پر شیئر کرنا بہت پسند کرتے ہیں لیکن سری لنکا کا ایک نوجوان اس معاملے میں کچھ زیادہ ہی آگے نکل گیا۔ اس نے اپنے فیس بک پیج پر ایک تصویر بھیجی جس میں وہ ایک معمر شخص کی لاش کے ساتھ نظر آرہا ہے اور ساتھ لکھا ہے، میرے پیارے چچا وفات پاگئے ہیں، جبکہ ان الفاظ کے آخر میں غم کے اظہار کے لئے لٹکے ہوئے منہ والا ایک کارٹون بھی بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اداکارہ پاکستانی کرکٹروں کو بھی پیچھے چھوڑ گئی،سیلفیاں لینے پر سالانہ ایک کروڑ روپیہ خرچہ

 نوجوان کی یہ افسوسناک سیلفی دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی اور ہزاروں لوگوں نے اسے شیئر کیا۔ نوجوان نے سیلفی پر غیر معمولی توجہ کے بعد گھبرا کر اسے ڈیلیٹ کردیا ہے لیکن فیس بک کے سینکڑو ں پیجز سے اس کی شیئرنگ کا عمل اب بھی جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس