پیسوں کا لالچ ،دنیا کامشہور ترین کھلاڑی اپنے ہی نام سے محروم

پیسوں کا لالچ ،دنیا کامشہور ترین کھلاڑی اپنے ہی نام سے محروم
پیسوں کا لالچ ،دنیا کامشہور ترین کھلاڑی اپنے ہی نام سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) گالف کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ٹائیگر ووڈز نے اپنا شاندار ریسٹورنٹ کھولنے کا فیصلہ کیا تو یہ افسوسناک انکشاف ہوا کہ وہ اس کا نام اپنے نام پر نہیں رکھ سکتے کیونکہ ان کے مکمل نام کے حقوق ملٹی نیشنل سپورٹس کمپنی نائیکی کے پاس ہیں۔
امریکا کی ریاست فلوریڈا میں ٹائیگر ووڈز کے عظیم الشان ریسٹورنٹ میں ایمفی تھیٹر، مرینا اور شاپنگ سنٹر بھی بنایا جارہا ہے اور یہاں انواع و اقسام کے کھانے بھی دستیاب ہوں گے۔ ریسٹورنٹ کانام ”دی ووڈ جیوپیٹر سپورٹس اینڈ ڈائننگ کلب“ رکھا گیا ہے۔ جب ریسٹورنٹ کے پراجیکٹ ڈویلپر نکولس ماسٹروانی سے اس عجیب و غریب نام کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ گالف سٹار کا نام ریسٹورنٹ کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اسے استعمال کرنے کے حقوق نائیکی کمپنی کو فروخت کئے جاچکے ہیں جو اسے اپنی تشہیر کے لئے استعمال کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:جاپان میں ٹرین چند منٹ بھی لیٹ ہو جائے تو کیا ہوتاہے؟جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہیں رہے گی،پاکستان ریلوے کیلئے مقام شرم
 دوسری جانب ٹائیگر ووڈز کے منیجر مارک سٹین برگ نے پراجیکٹ ڈویلپر کے بیان کی تردید جاری کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹائیگر ووڈز اپنے نام کے خود مالک ہیں اور ان کا نام کسی کمپنی کو فروخت نہیں کیا گیا ہے، تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ریسٹورنٹ کا نام ان کے نام پر کیوں نہ رکھا جاسکا۔

مزید :

کھیل -