ہلیری کلنٹن اب گڑیا کے روپ میں نظر آئیں گی

ہلیری کلنٹن اب گڑیا کے روپ میں نظر آئیں گی

 نیویارک(آن لائن)امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اب نظر آئیں گی گڑیا کے روپ میں۔جی ہاں،اْن سے مشابہ گڑیا تیار کی جارہی ہیجو تھری ڈی پرنٹر سے پرنٹ بھی کی جاسکے گی۔ ایک امریکی پروڈکشن اسٹوڈیو ’’کلنٹن ڈول‘‘ متعارف کرانے جارہا ہے۔ اسٹوڈیو کے شریک بانی جیسن فین برگ کا کہنا ہے کہ وہ یہ گڑیا ہیلری کلنٹن کی صدارتی انتخابی مہم کے ا?غاز کے ساتھ متعارف کرانا چاہتے ہیں۔ ہلکا نیلا لباس پہنے اور سفید موتیوں والا ہار گلے میں ڈالے یہ گڑیا ہیلری کلنٹن کی جیسی مسکراہٹ دے رہی ہے۔جو لوگ گڑیا کا پہلا ایڈیشن حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں 15 ڈالر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی پروڈکشن اسٹوڈیو نے 2008ء میں صدر بارک اوباما کا ہِٹ ایکشن فیگر اس وقت متعارف کرایا تھا جب وہ صدارتی انتخاب کے لیے مہم چلارہے تھے۔

مزید : عالمی منظر