مقبوضہ بیت المقدس، اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں تصادم، درجنوں زخمی

مقبوضہ بیت المقدس، اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں تصادم، درجنوں زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان، عین الوزہ اور راس العامود کالونی میں صہیونی فوجیوں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی مظاہرین کے پٹرول بم حملوں میں یہودی آباد کاروں کی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔مقامی سماجی کارکن اور وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کے رکن مجدی العباسی نے بتایا کہ فلسطینی شہریوں کی جانب سے راس العامود کے مقام پر یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی گئی اور پٹرول بم حملوں سے کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ فلسطینی شہریوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے بعد قابض صہیونی پولیس اہلکاروں نے سلوان، راس العامود اور عین الوزہ کے مقامات کی ناکہ بندی کرکے فلسطینی نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا۔ فلسطینی شہریوں کو منتشر کرنے کیلئے زہریلی گیس کی شیلنگ کیساتھ ربڑ کے کور میں لپٹی دھاتی گولیوں کا اندھا دھند استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔صہیونی پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں مجدی العباسی کے مکان کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید : عالمی منظر