فلسطینی نوجوان کی کمرے سے لٹکتی لاش برآمد، واقعے کی تحقیقات شروع

فلسطینی نوجوان کی کمرے سے لٹکتی لاش برآمد، واقعے کی تحقیقات شروع

 نابلس (این این آئی)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عقربا کے مقام پر گھر سے نوجوان کی چھت سے رسی کے ذریعے لٹکتی لاش برآمد کی گئی ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اطلاعات کے مطابق عقربا کے شہریوں نے پولیس کو گھر میں نوجوان کی چھت سے لٹکتی لاش کے بارے میں اطلاع دی، پولیس نے میڈیکل ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پرپہنچ کر لاش کامعائنہ کیا جس کے بعد میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ابتدائی طورپر اس کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ادھر ایک دوسرے واقعے میں رام اللہ میں ایک شخص نے بیوی پر خنجر کے وار کرکے زخمی کرنے کے بعد ایک بچے کا گلا گھونٹ کر مارنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے۔ زخمی ماں اور اس کے بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ملزم کو حراست میں لینے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

مزید : عالمی منظر