روس میں حیاتیاتی خطرات کو دور کرنے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سنٹر قائم کیا جائے گا

روس میں حیاتیاتی خطرات کو دور کرنے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سنٹر قائم کیا جائے گا

 ماسکو (اے پی پی) روس میں حیاتیاتی خطرات کو دور کرنے کیلئے 2018 ء تک خصوصی مانیٹرنگ سنٹر قائم کیا جائے گا جو روس اور دوسرے ممالک کو لاحق حیاتیاتی خطرات کے بارے میں معلومات جمع کرنے کا کام کریگا۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق خصوصی مانیٹرنگ سنٹر بالخصوص مہلک وائرسوں، جراثیم اور جان لیوا امراض کی معلومات کا تجزیہ کرنے کا کام کریگا۔ روسی وزارت حفظان صحت کے مطابق خصوصی مانیٹرنگ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ افریقہ میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ، ملک میں تارکین وطن کی تعداد میں اضافے اور حیاتیاتی ہتھیار بنانے کیلئے درکار مواد کی دستیابی کو مد نظر کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر