میانمر ’آنگ سان سوچی کی جماعت آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی

میانمر ’آنگ سان سوچی کی جماعت آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی

 ینگون (اے پی پی) میانمر کی جمہوریت پسند اپوزیشن رہنما آنگ سان سوچی کے صدر بننے پر عائد آئینی پابندی کے باوجود ان کی جماعت آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی۔ ذرائع ابلاغ نے نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی سیاسی جماعت نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی کی مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ترجمان نیان وِن کے حوالے سے بتایاکہ ان کی جماعت آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی اور پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد آئین میں شامل اس پابندی میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ متعدد یورپی ممالک میانمر کے آئین میں شامل اس شق کو غیر منطقی قرار دیتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر