ماہ نور آج سے شروع ہونے والے ڈرامہ ’’عشق تیرا پیسہ میرا‘‘میں پرفارم کریں گی
لاہور(فلم رپورٹر)ماہ نور آج سے محفل تھیٹر میں شروع ہونے والے ڈرامہ ’’عشق تیرا پیسہ میرا‘‘میں پرفارم کریں گی۔معروف اداکارہ و پرفارمر اس ڈرامہ میں مرکزی کردارادا کررہی ہیں جبکہ ڈرامہ ’’عشق تیرا پیسہ میرا‘‘کے دیگر نمایاں فنکاروں میں ہنی شہزادی،قسمت بیگ،اکرم اداس،ہنی البیلا،سلیم ،البیلا،قیصر پیاء ،شاہد خان اور گلفام شامل ہیں۔اس ڈرامے کے پروڈیوسر علی رضا اور مصنّف و ہدایتکارہ ناہید خانم ہیں۔ماہ نور نے اس ڈرامہ کے لئے نئے ڈانس آئٹم اور ڈریسز تیار کئے ہیں۔ ماہ نور ان دنوں تھیٹر کے ساتھ ساتھ فلموں میں مصروف ہیں ان کی فلم’’ہلہ گلہ‘‘مکمل ہوچکی ہے اور جلد عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔