سلمان کے ہاتھ پاؤں باندھ کرشادی کرانا ہوگی، عامر خان

سلمان کے ہاتھ پاؤں باندھ کرشادی کرانا ہوگی، عامر خان
سلمان کے ہاتھ پاؤں باندھ کرشادی کرانا ہوگی، عامر خان

  

 ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے سلمان خان کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔ عامر خان کہتے ہیں کہ سلمان خان کو اب شادی کے بندھن بندھ جانا چاہیئے۔ ممبئی میں ایک کیفے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ انھیں معلوم ہے سلمان خان آسانی نہیں مانیں گے۔ ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر ان کی شادی کرانا ہوگی۔ بالی ووڈ میگا اسٹار سلمان خان کے اسکینڈل تو بہت بن چکے ہیں لیکن وہ اب تک رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہو سکے۔

مزید : کلچر