بزرگ اداکارائیں خود کو ہیروئن کہتی ہیں تو ہنسی آتی ہے‘ ریشم

بزرگ اداکارائیں خود کو ہیروئن کہتی ہیں تو ہنسی آتی ہے‘ ریشم
بزرگ اداکارائیں خود کو ہیروئن کہتی ہیں تو ہنسی آتی ہے‘ ریشم

  

 لاہور(آئی این پی) معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ جب بزرگ اداکارائیں بھی خود کو ہیروئن کہتی ہیں تو ان پر ہنسی آتی ہے‘ جن کے دن اللہ اللہ کرنے کے ہیں وہ اب بھی خود کو جوان کہہ کر فلموں میں کام کیلئے لوگوں کی منتیں کر رہی ہیں‘ مجھے پیسے کے پیچھے بھاگنے کا کوئی شوق نہیں صرف عزت اور شہرت چاہتی ہوں۔ لاہور میں ایک تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ وہ اداکارائیں جو کبھی کہیں ہوتی ہیں اور کبھی کہیں ہوتی ہیں وہ مجھ کو تنقید کر کے اپنے آپ کو زندہ رکھنے کی کوششیں کرتی ہیں لیکن ان کا دور ختم ہو چکا ہے۔

مزید : کلچر