بھارتی فلم ’’دیوداس‘‘ پاکستانی سینماؤں میں عوامی توجہ حاصل کرنے میں ناکام

بھارتی فلم ’’دیوداس‘‘ پاکستانی سینماؤں میں عوامی توجہ حاصل کرنے میں ناکام

 لاہور (فلم رپورٹر) ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی 6برس پرانی بھارتی فلم ’’دیوداس‘‘ لاہور کے متعدد سینماؤں میں عوام کی توجہ حاصل نہ کرسکی۔فلم کے اہم فنکاروں میں اداکار شاہ رخ،مادھوری ڈکشت اور ایشوریا رائے شامل تھے۔بھارت میں فلم کی نمائش6برس قبل ہوئی تھی ،دیوداس کی نمائش 13مارچ کو لاہور،کراچی ودیگر شہروں میں کی گئی۔

مزید : کلچر