پاکستانی اداکار فواد خان ایشوریہ کے ساتھ فلم میں کاسٹ

پاکستانی اداکار فواد خان ایشوریہ کے ساتھ فلم میں کاسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی (این این آئی)پاکستان کے مشہور اداکار فواد خان بالی وڈ کی ملکہ ایشوریہ رائے بچن کیساتھ فلم میں کاسٹ کر لئے گئے۔ دونوں اداکار کرن جوہر کی فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ پاکستان کے مشہور اداکار بالی وڈ میں اپنی جگہ بخوبی بنا رہے ہیں۔ فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد فواد خان کو کرن جوہر کی فلم \'اے دل ہے مشکل میں لیڈ رول کی آفر ہوئی ہے ۔ جس میں وہ ایشوریہ رائے کے مدمقابل نظر آئیں گے۔ ایشوریہ کی بالی وڈ میں چار سال بعد انٹری ہو گی اس سے قبل اداکارہ نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گزارش میں کام کیا تھا جو کامیاب نہ ہو سکی۔

مزید :

کلچر -